صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، کل نئی دلّی میں سات زمروں میں 17 بچوں کو، اُن کے غیر معمولی کاموں کیلئے ”پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار“ عطا کریں گے۔ 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے، اِن بچوں کو فن اور ثقافت، بہادری، اختراع، سائنس اور ٹیکنالوجی، سماجی خدمات، کھیلوں اور ماحولیات کے شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کیلئے بال پُرسکار سے نوازا جائے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی، کل بھارت منڈپم میں ویر بال دِوَس کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وہ اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
2022 میں جناب مودی نے اعلان کیا تھا کہ گرو گوبند سنگھ جی کے صاحب زادوں کی دِلیری اور ہمت نیز انصاف کیلئے اُن کی جستجو کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے 26 دسمبر کو بال ویر دِوس کے طور پر منایا جائے گا۔ x