December 26, 2025 9:54 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کَل سے گوا، کرناٹک اور جھارکھنڈ کے چار روزہ دورے پر رہیں گی۔ صدر جمہوریہ کَل شام کو گوا کیلئے روانہ ہوں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کَل سے گوا، کرناٹک اور جھارکھنڈ کے چار روزہ دورے پر رہیں گی۔ صدر جمہوریہ کَل شام کو گوا کیلئے روانہ ہوں گی۔ اس مہینے کی 28 تاریخ کو کرناٹک کے کروار بندرگاہ سے ایک آبدوز میں سفر بھی کریں گی۔ اگلے دن صدر جمہوریہ جھارکھنڈ کے جمشیدپور میں OL Chiki کے صد سالہ تقریب میں شرکت کریں گی۔ اُسی دن وہ جمشیدپور کے NIT کے 15ویں جلسۂ تقسیم اسناد سے خطاب بھی کریں گی۔ صدر جمہوریہ اس مہینے کی 30 تاریخ کو جمشیدپور کے گُملا میں کارتک جاترا کے اَنتر راجیہ جن سانسکرتک سماگم سماروہ سے خطاب کریں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔