صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کَل سے کرناٹک، تمل ناڈو اور تلنگانہ کے 7 روزہ دورے پر ہوں گی۔ وہ کَل کرناٹک کے شہر Malavalli میں Adi جگدگرو سری شِوا راتھیشورا شِوا یوگی مہاسوامی جی کی ایک ہزار 66ویں جینتی تقریبات کا افتتاح کریں گی۔ 17 تاریخ کو وہ تمل ناڈو کے شہر Vellore کے گولڈن ٹیمپل میں درشن اور پوجا ارچنا کریں گی۔ بعد میں وہ کچھ دیر قیام کرنے کیلئے سکندر آباد کے شہر Bolarum میں واقع راشٹرپتی Nilayam پہنچیں گی۔ صدر جمہوریہ اِس مہینے کی 19 تاریخ کو حیدرآباد میں تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منعقدہ پبلک سروس کمیشن کے چیئرپرسنز کیلئے قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گی۔20 تاریخ کو صدر جمہوریہ مرمو حیدرآباد میں ’بھارت کی لازوال حکمت، امن اور ترقی کے راستے‘ سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب بھی کریں گی جس کا انعقاد برہما کمار شانتی سرووَر نے اپنی اکیسویں سالگرہ منانے کیلئے کیا ہے۔
Site Admin | December 15, 2025 9:48 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کَل سے کرناٹک، تمل ناڈو اور تلنگانہ کے 7 روزہ دورے پر ہوں گی