صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کَل سے پنجاب کے دو دن کے دورے پر رہیں گی۔ وہ امرتسر میں گرو نانک دیو یونیورسٹی کے تقسیم اسناد کی گولڈن جوبلی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گی۔ صدر جمہوریہ جمعہ کے روز جالندھر میں ڈاکر بی آر امبیڈکر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے تقسیم اسناد کے 21 ویں جلسے میں ایک ہزار 452 طلبا کو ڈگریوں سے سرفراز کریں گی۔ محترمہ دروپدی مرمو ایک بلند قومی پرچم اور سائبر سکیورٹی نیز 5G سے متعلق خصوصی مہارت کے دو مراکز کا افتتاح بھی کریں گی۔ صدر جمہوریہ کے دورے کے مدِّ نظر امرتسر اور جالندھر میں ہر طرح کے ڈرون، ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹروں کی پروازوں کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔×
Site Admin | January 14, 2026 3:11 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کَل سے پنجاب کے دو دن کے دورے پر رہیں گی