April 8, 2025 9:46 AM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو پرتگال کے اُن کے 2 روزہ دورے کے دوران لزبن شہر کے اہم اعزاز سے نوازا گیا۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو پرتگال کے شہر لزبن کی طرف سے باوقار ’Key of Honour‘ پیش کی گئی۔ یہ علامتی اعزاز لزبن کے میئر Karlos Moedas کی جانب سے تاریخی Camara Municipal de Lisboa میں پیش کیا گیا، اس طرح صدر مرمو کو سرکاری طور پر شہر کی اعزازی شہری تسلیم کیا گیا۔ صدر مرمو نے میئر اور لزبن کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس باوقار اعزاز پر، اُن کے پرخلوص رویئے، تحمل کے جذبے اور تنوع کے احترام کو سراہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرمو نے کہا کہ پرتگال نے بھارت کیلئے ایک اہم شراکت دار کے طور پر یوروپی یونین اور ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد دی ہے، جہاں پرتگالی سرکاری زبان ہے۔صدر جمہوریہ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارتی افراد پرتگال میں چوتھی بڑی کمیونٹی ہیں، جو دونوں ثقافتوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے ہیں اور ملک کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔ صدر مرمو نے بھارت کے وژن کا ذکر کیا، جو ’واسو دھیو کٹم بکم‘ کے اصولوں پر مبنی ہے، تاکہ 2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت تشکیل دیا جاسکے۔ انہوں نے ایک پائیدار دنیا کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا، جس میں پرتگال کو ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔پرتگال کے اپنے دورے کے دوسرے اور آخری دن صدر مرمو پرتگال کے وزیراعظم Luis Montenegro سے ملاقات کریں گی۔

پیش ہے صدر کے دورے کو کوور کرنے والی ہماری نامہ نگار کی یہ رپورٹ۔       V-C Pooja P Vardhan

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اپنے پُرتگال دورے کے دوسرے اور آخری دن پرتگالی وزیراعظم Luis Montenegro سے ملاقات کریں گی۔ صدرِ جمہوریہ پُرتگالی جمہوریہ کی اسمبلی، چمپالِم فاؤنڈیشن اور رادھا کرشن مندر کا بھی دورہ کریں گی۔ صدرِ جمہوریہ Alameda میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کا بھی دورہ کریں گی اور مہاتما گاندھی اور کستوربا گاندھی کے مجسموں پر گلہائے عقیدت نذر کرینگی۔

LISBON سے پوجا وردھن کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کے لیے میں……

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔