November 7, 2025 9:44 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کل سے دوممالک انگولا اور بوتسوانہ کا دورہ کریں گی

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کل سے دوممالک انگولا اور بوتسوانہ کا دورہ کریں گی۔ صدر جمہوریہ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں اپنے ہم منصب Joao Manuel Goncalves Lourenco کی دعوت پر انگولا کا دورہ کریں گی۔ بھارت اور انگولا رواں برس سفارتی تعلقات کے 40 برس مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ صدر جمہوریہ اپنے دورے کے دوران 9 نومبر کو صدر Lourenco سے دوطرفہ بات چیت کریں گی۔ وہ 11 نومبر کو انگولا کی آزادی کے 50 برس مکمل ہونے کی تقریبات میں شرکت کریں گی۔ صدر جمہوریہ مرمو کا انگولا کی پارلیمنٹ سے خطاب اور وہاں موجود بھارتی برادری سے ملاقات کا بھی پروگرام ہے۔ 
بھارت اور انگولا کے درمیان دوستانہ اور باہمی مدد کے گہرے رشتے ہیں اور یہ مزید بہتر ہو رہے۔ یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے کا ایک موقع فراہم کرے گا اور ساتھ ہی تعاون کے باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو مزید رفتار فراہم کرے گا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔