April 9, 2025 2:54 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو پرتگال کے دورے کے بعد آج صبح سویرے سلوواکیہ کی راجدھانی Bratislava پہنچ گئیں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو پرتگال کے دورے کے بعد آج صبح سویرے سلوواکیہ کی راجدھانی Bratislava پہنچ گئیں۔ صدر جمہوریہ کا یہ سرکاری دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور یہ 29 سال کے وقفے کے بعد ہورہا ہے۔ سلوواکیہ کے صدارتی محل میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا شاندار انداز سے استقبال کیا گیا۔ اِس موقع پر سلوواکیہ کے صدر وہاں موجود تھے۔ محترمہ دروپدی مرمو نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ صدارتی محل میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور سلوواکیہ کے صدر Peter Pellegrini کے درمیان بالمشافہ اور وفود کی سطح کی بات چیت ہورہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔