September 23, 2025 9:32 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے2023کیلئے قومی فلم ایوارڈز عطا کئے۔ ملیالی سُپر اسٹار موہن لال کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ ہندی فلم 12th فیل کو بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ ملا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دلّی میں ایک تقریب میں 2023 کیلئے 71ویں قومی فلم ایوارڈس عطا کئے۔ اس موقع پر سرکردہ ملیالی اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر موہن لال کو سینما میں اعلیٰ ترین اعزاز دادصاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ ایوارڈ عطا کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے اِس بات پر زور دیا کہ سنیما محض ایک صنعت نہیں بلکہ معاشرے میں بیداری بڑھانے اور شہریوں کو زیادہ حساس بنانے کا ایک طاقتور وسیلہ بھی ہے۔ انھوں نے فلم صنعت کے سبھی متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ عالمی سطح پر بھارتی فلموں کی زیادہ سے زیادہ شناخت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔صدر جمہوریہ نے اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ خواتین پر مرکوز فلمیں بن رہی ہیں اور اُنھیں ایوارڈ مل رہے ہیں جو سماجی طور پر کافی مثبت ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا بھارت کو  Content تیار کرنے کا ایک مرکز بنانے کا واضح نظریہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ Waves بازار کی مدد سے ملک کے Content تیار کرنے والوں کو نئے مارکیٹ تک رسائی مل رہی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ممبئی میں نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں بھارت کا پہلا Creative ٹیکنالوجی کا ادارہ کام کر رہا ہے اور یہاں پہلے ہی 17 کورس شروع کئے جاچکے ہیں۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ فلمسازی، قصہ گوئی اور اداکاری کے مختلف زمروں میں قومی فلم ایوارڈ عطا کئے گئے ہیں۔فلم 12th فیل کو بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ ملا جبکہ بہترین ہندی فیچر فلم کا ایوارڈ Kathal: A Jackfruit Mystery کو دیا گیا۔ بہترین اداکار کے زمرے میں اداکار شاہ رخ خان کو اُن کی فلم ’جوان‘ جبکہ اداکار وکرانت Massey کو 12th فیل کیلئے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اداکارہ رانی مکھرجی کو اُن کی فلم Mrs. Chatterjee Vs Norway کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔Sudipto Sen کی The Kerala Story کو بہترین ہدایتکاری کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ہندی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کو بہترین مقبول فلم کا ایوارڈ ملا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔