April 10, 2025 10:19 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے Bratislava میں سلواکیہ – بھارت کاروباری فورم کا افتتاح کیا۔ انھوں نے کاروباری لیڈروں پر زور دیا کہ وہ مفید نتائج کے لئے مواقعوں سے استفادہ کریں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج Bratislava میں سلواکیہ – بھارت کاروباری فورم کا افتتاح کیا۔ وہ اس وقت سلوواکیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس تقریب میں سلوواکیہ کے صدر Peter Pellegrini اور سلوواکیہ کے وزیر خارجہ Juraj Blanar نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ صدر جمہوریہ مرمو نے اس فورم کو شراکت داری قائم کرنے اور کاروباری امکانات کو حقیقی تعاون میں تبدیل کرنے کا ایل کلیدی موقع  قرار دیا۔ صدر جمہوریہ نے بھارت کی ترقی کو سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ فروغ پاتی ہوئی معیشت بھی قرار دیا، جس کا مقصد مستقبل قریب میں بھارت کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی اور پانچ کھرب امریکی ڈالر مالیت کی معیشت بنانا ہے۔

سلوواکیہ کی صنعتی استحکام اور جامع پوزیشن کو اجاگر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے واضح کیا کہ سلوواکیہ نشو و نما اور تعاون کے لئے بھارت کو بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ سلوواکیہ کی معیشت کے لئے بھارت کی مہارت کے حامل افرادی قوت قابل قدر اثاثہ ہوں گے۔

 سلوواکیہ کے صدر Pellegrini نے واضح کیا کہ فاصلے کے باوجود بھارت اور سلوواکیہ کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔

سلوواکیہ کے Nitra میں واقع Constantine the Philosopher University نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو عوامی خدمات، سماجی انصاف، تعلیم اور خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے ان کی قابل ذکر خدمات کیلئے انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز کیا ہے۔

اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ مرمو نے تعلیم کی تبدیلی لانے والی طاقت پر زور دیا، جو اُن کے ایک استاد سے لے کر ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر پہنچنے تک کے سفر کی عکاسی کرتی ہے۔