صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے Bargarh کی دھانو یاترا کے پوتر موقع پر آج ہم وطنوں، خصوصی طور پر اُڈیشہ کے باشندوں کو مبارک باد دی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ تہوار عظیم الشان اوپن ایئر تھیٹر کی روایت کے سبب بھارت اور بیرون ملک دونوں میں ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔ صدر جمہوریہ نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ دیوی دیوتاؤں کی داستانوں پر مبنی الگ الگ پیش کش اور مظاہرے معاشرے میں روحانی اور ثقافتی بیداری کو فروغ دیں گے۔ دنیا بھر میں مقبول بھانو یاترا کا آغاز اڈیشہ کے Bargarh میں 11 روزہ ثقافتی تقریب سے ہوتا ہے۔ دنیا میں سب سے بڑے اوپن ایئر تھیٹر کے طور پر معروف یہ تہوار روایت اور پرفارمنس کا ایک بہترین امتزاج پیش کرتا ہے۔
Site Admin | December 24, 2025 2:57 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے Bargarh کی دھانو یاترا کے پوتر موقع پر آج ہم وطنوں، خصوصی طور پر اُڈیشہ کے باشندوں کو مبارک باد دی ہے