ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 24, 2025 9:31 AM | Prez Guru Teg Bahadur

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے گرو تیغ بہادر کو، اُن کے شہیدی دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے گرو تیغ بہادر کو، اُن کے شہیدی دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ صدر مرمو نے  راہِ راست، انسانیت اور سچائی کے راستے کی حفاظت کرنے پر گرو تیغ بہادر کی قربانی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی تعلیمات سے، لوگوں کو تحریک ملتی ہے کہ وہ انصاف کا راستہ انپائیں اور ملک میں اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کام کریں۔

گرو تیغ بہادر کو ’ہند دی چادر‘ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے 1675 میں، عقیدے کی آزادی کا حق برقرار رکھنے کے مقصد کیلئے اپنی جان کی قربانی دے دی تھی۔ اُن کی یہ شہادت، بھارت کی سماجی و مذہبی تاریخ میں اہم مقام رکھتی ہے، جو تکثیریت اور شہریوں کی آزادی کی علامت ہے۔×