صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ محروم طبقے کے تئیں حساسیت سے ملک یا سماج کی ساکھ طے ہوتی ہے۔ کَل شام راشٹرپتی بھون میں Puple Fest تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمدردی، سب کی شمولیت اور ہم آہنگی، بھارتی ثقافت اور تمدن کی اقدار ہیں۔
Purple Fest کا مقصد مختلف قسم کی معذوریوں اور لوگوں کی زندگیوں پر مرتد اُن کے اثرات کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرنا ہے اور سماج میں معذور افراد کے تئیں مفاہمت کو فروغ دینا، اُنھیں تسلیم کرنا اور اُن کو مختلف سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے۔
صدر مرمو نے خوشی کا اظہار کیا کہ حکومت سُگمیہ بھارت ابھیان کے ذریعے معذور افراد کو بااختیار بنانا اور اُن کی مساویانہ حصہ داری کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔
ایک روزہ Purple Fest میں معذور افراد کی صلاحیتوں، کامیابیوں اور اُمنگوں کا جشن منایا گیا۔ یہ تقریب کَل نئی دلی میں راشٹرپتی بھون کے امرت اُدھیان میں منعقد کی گئی۔ اِس تقریب کا انعقاد سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے نے کیا۔x