صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ قبائلی برادریوں کی ترقی اور ملک کی ترقی ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔ چھتیس گڑھ کے امبکاپور شہر میں، جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے کہا کہ قبائلی برادریوں کی جانب سے کیے گئے تعاون نے بھارت کی تاریخ میں ایک سنہرا باب لکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی ثقافت ہماری وراثت اور پہچان ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ہمیشہ اِس کا تحفظ کریں۔