ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 23, 2025 9:49 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ خواندگی، تعلیم اور علم کی طاقت نے انسانی ترقی کے کئی معیارات پر کیرالہ کو ایک سرکردہ ریاست کا مقام دلایا ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ خواندگی، تعلیم اور علم کی طاقت نے انسانی ترقی کے کئی معیارات پر کیرالہ کو ایک سرکردہ ریاست کا مقام دلایا ہے۔ صدر مرمو نے آج کیرالہ کے Pala میں سینٹ تھامس کالج کی پلاٹینم جوبلی تقریبات میں شرکت کے دوران یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ یہ صدی علم کی صدی ہے کیوں کہ علم نے سماج کو آگے بڑھاتے ہوئے اسے خود کفیل بناتا ہے۔