صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج کہا کہ بھارت سرکار شمولیت، پُر امن، صحت مند اور اقدار پر مبنی معاشرے کی تشکیل کیلئے متعدد اہم اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوگا کے عالمی دن کے موقع پر، یوگا اور میڈیشن کا عالمی سطح پر انعقاد، اِس سلسلے کے اہم اقدامات ہیں۔ صدر جمہوریہ نے برہما کماری کی سالانہ تقریب سے خطاب کے دوران اِن خیالات کا اظہار کیا۔