ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 27, 2025 3:16 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بہت چھوٹے، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار MSME کا ایکو نظام، ملک کی لگاتار اقتصادی ترقی کیلئے لازمی ہے، کیونکہ یہ ملک کی معیشت کا ایک مضبوط ستون ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بہت چھوٹے، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار MSME کا ایکو نظام، ملک کی لگاتار اقتصادی ترقی کیلئے لازمی ہے، کیونکہ یہ ملک کی معیشت کا ایک مضبوط ستون ہے۔

نئی دلی میں آج MSME کے بین الاقوامی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے کہا کہ MSME کا شعبہ، ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کررہا ہے۔ انھوں نے خاص طور پر کہا کہ ملک کی GDP میں اِس شعبے کا تقریباً 30 فیصد ہے۔ 36فیصد حصہ مینوفیکچرنگ شعبے کا اور 45 فیصد حصہ برآمدات کا ہے۔

صدر مرمو نے کہا کہ MSME کا شعبہ نہ صرف ملک کی GDP میں خاطرخواہ تعاون دیتاہے بلکہ یہ سماج کی نچلی سطح پر اختراع کو بھی فروغ دیتا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ MSME کے شعبے سے، دیہی اور پسماندہ علاقوں میں روزگار کے موقعے پیدا ہوتے ہیں اور اِس سے سماج کے کمزور طبقوں کو بااختیار بنانے اور سب کی شمولیت والی ترقی میں بھی مدد ملتی ہے۔ صدر جمہوریہ مرمو نے کہا کہ MSME کا شعبہ، زراعت کے بعد ملک کا دوسرا سب سے بڑا روزگار دینے والا شعبہ ہے۔

بھارتی اور عالمی معیشت دونوں میں ہی بہت چھوٹے، چھوٹے اور اوسط درجے کا کاروبار اہم ترین حیثیت رکھتا ہے۔ کاروبار کے جذبے کو فروغ دے کر، روزگار کے موقعے پیدا کرکے اور سب کی شمولیت والی ترقی کو فروغ دے کر MSMEs سے، سماج کی نچلی سطح پر اقتصادی یکسر تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے۔

اقوام متحدہ نے، عالمی سطح پر MSMEs کے رول کا اعتراف کرتے ہوئے 2017 میں، 27 جون کو MSMEsکا بین الاقوامی دن قرار دیا تھا۔ 2025 کے موضوع میں MSMEs کے رول کو فروغ دینے پر توجہ دی گئی ہے اور MSMEs کو دیرپا ترقی اور اختراع کا محرک قرار دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں