صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارت 2047 تک وِکست بھارت بننے کیلئے یکسر تبدیلی سے گزر رہا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کے اس سفر میں بھارتی برادری بھی اہمیت کی حامل ہے۔ کل بوتسوانا میں بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُن کی حصولیابیوں پر بھارت کو فخر ہے اور اُن کی کامیابی بھارت کی ساکھ بڑھاتی ہے۔ انہوں نے بھارتی برادری پر بھارت-بوتسوانا تعلقات کے سلسلے میں تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے ایک مضبوط پُل بھارتی برادری سے ملاقات کی اور بوتسوانا کی اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقعے پیدا کرنے میں اُن کے تعاون پر وہاں آباد بھارتی برادری کے 10 ہزار افراد کی ستائش کی۔