ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 15, 2025 9:50 AM | Mongolia Prez-India

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارت منگولیا کی ترقی اور اُس کے ساتھ صلاحیت سازی میں شراکت داری کو اوّلین ترجیح دیتا ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ مشترکہ ثقافتی وراثت اور جمہوری اقدار، بھارت منگولیا تعلقات کی بنیاد ہیں۔ کل راشٹرپتی بھون میں منگولیا کے صدر Khurelsukh Ukhnaa کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت اور منگولیا کلیدی شراکت دار، تیسرا پڑوسی ملک ہونے کے ساتھ ساتھ روحانی پڑوسی ملک بھی ہے۔ محترمہ مرمو نے کہا کہ گزشتہ 25 سال میں بھارت نے بودھ خانقاہوں کی بحالی اور قدیم مخطوطات کی دوبارہ اشاعت سمیت منگولیا میں مختلف ثقافتی پروجیکٹس شروع کیے ہیں۔ صدر جمہوریہ نے منگولیا کے صدر کے اعزاز میں ایک ضیافت کا بھی اہتمام کیا۔×