صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارتی معیشت، تیزی سے ترقی کرنے والی دنیا کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے اور بینکنگ صنعت، ملک کی ترقی کی داستان میں اہم رول ادا کرتی ہے۔
صدر جمہوریہ آج تمل ناڈو کے چنئی میں سٹی یونین بینک کے 120 ویں یومِ تاسیس تقریبات سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ متحرک معاشی منظر نامے میں بینکوں کا رول اقتصادی لین دین سے آگے بڑھ گیا ہے اور وہ اب صرف سرمائے کے محافظ نہیں ہیں بلکہ شمولیاتی اور پائیدار ترقی میں بھی اہم رول نبھاتے ہیں۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ سٹی یونین بینک جیسے بینک، بینکنگ خدمات کے ذریعے مالیاتی شمولیت کے شعبے میں ضرورتیں پوری کرنے کے قومی ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ کسانوں کو با اختیار بنانا اور دیہی معیشت، بینکنگ شعبے کی ترجیح ہونا چاہیے۔ صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ بروقت اور سستے قرض کی فراہمی، معاشی خواندگی کی پیشکش اور زرعی-ٹیکنالوجی پہل کی مدد کے ذریعے بینک، زراعت کو پائیدار اور منافع بخش بنانے میں مدد کرسکتے ہیں۔
Site Admin | September 2, 2025 9:48 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارتی معیشت، تیزی سے ترقی کرنے والی دنیا کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے اور بینکنگ صنعت، ملک کی ترقی کی داستان میں اہم رول ادا کرتی ہے
