December 10, 2025 11:53 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارت میں نہ صرف انسانی حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے بلکہ اِن کا احترام بھی کیا جاتا ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارت میں نہ صرف انسانی حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے بلکہ اِن کا احترام بھی کیا جاتا ہے۔ صدرِ جمہوریہ آج انسانی حقوق کے دن کے موقع پر نئی دلّی میں روز مرہ کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے موضوع پر ایک پروگرام سے خطاب کررہی تھیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ انسانی حقوق کی عظمت اور وقار پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جاسکتا اور کسی کو بھی اُس کے حقوق سے محروم نہیں کیا جانا چاہئے۔ صدرِ جمہوریہ نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ انسانی حقوق کا یہ دن معاشرے میں مساوات، انصاف اور رواداری کو فروغ دینے کیلئے منایا جاتا ہے۔ محترمہ مرمو نے کہا کہ انصاف بھارت میں ہر شخص کا پیدائشی حق ہونا چاہئے۔

صدر جمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی سطح پر خاکہ بنانے میں بھارت نے ایک اہم کردار ادا کیا۔

انسانی حقوق کا یہ دن 1950 سے منایا جارہا ہے، جبکہ 1948 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انسانی حقوق کا عالمی اعلانیہ منظور کیا تھا۔ یہ دن ہر سال 10 دسمبر کو منایا  جاتا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔