March 8, 2025 9:57 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر، خواتین کی خود انحصاری، خود اعتمادی، خود مختاری اور اُنہیں بااختیار بنا کر ہی کی جاسکتی ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر، خواتین کی خود انحصاری، خود اعتمادی، خود مختاری اور اُنہیں بااختیار بنا کر ہی کی جاسکتی ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آج نئی دلّی میں ”ناری شکتی سے وکست بھارت“ کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہا کہ افرادی قوت میں زیادہ خواتین ہونی چاہئیں کیونکہ بھارت، دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے۔
صدر مرمو نے کہا کہ مرکزی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے کہ ملک میں خواتین سیاسی، اقتصادی اور سماجی طور پر بااختیار ہوں اور بھارت کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے وژن کی جانب لے جانے کے قابل ہوں۔ انہوں نے ناری شکتی وَندَن ادھینیم کے ذریعے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کی فراہمی کو سیاسی طور پر خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک تاریخی قدم قرار دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔