صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کل نئی دلّی میں منعقد عظیم الشان تقریب کے دوران سال 2023 کے 71 ویں قومی فلم ایوارڈز عطا کیے۔ اس موقعے پر سنیما کے شعبے میں گراں قدر تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے آزمودہ کار اداکار، ہدایت کار اور فلمساز موہن لال کو باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ ہندی فلم 12th Fail کو دیا گیا، جبکہ بہترین ہندی فیچر فلم کا ایوارڈ ہندی فلم Kathal A Jackfruit Mystery کو ملا۔
بہترین اداکار زمرے میں فلم اداکار شاہ رخ خان کو اُن کی فلم جوان کے لیے، جبکہ اداکار وِکرانت میسی کو 12th Fail کے لیے بہترین اداکار قرار دیا گیا۔ بہترین اداکارہ کا انعام، اداکارہ رانی مکھرجی کو فلم مسز چٹرجی ورسز ناروے کے لیے دیا گیا۔ ×