صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کرسمس کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ کرسمس خوشی اور جوش وجذبے کا تہوار ہے، جو محبت اور الفت کا پیغام دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ تہوار ہر کسی کو حضرت عیسیٰ مسیح کی قربانی کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ تہوار لوگوں کو معاشرے میں امن، یگانگت، مساوات اور خدمت کی اقدار کو مزید مستحکم کرنے کی تحریک دیتا ہے۔
Site Admin | December 24, 2025 9:52 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کرسمس کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے