صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نئے سال 2025 کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ یہ نیا سال، ہر کسی کی زندگی میں نئی امیدیں، خواب اور امنگیں لے کر آئے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال کا موقع ہمیں اپنی خواہشات کی تکمیل کیلئے نئے جوش کے ساتھ آگے بڑھنے کی تحریک دیتا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے لوگوں سے خوشی اور جوش کے ساتھ نئے سال کا استقبال کرنے کو کہا۔ انہوں نے سب پر زور دیا کہ وہ معاشرے اور ملک کو اتحاد اور خوشحال کی راہ پر مزید آگے لے جانے کیلئے مل کر کام کریں۔
Site Admin | December 31, 2024 9:28 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نئے سال کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے
