صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نئی دلی میں آج سات زمروں میں 17 بچوں کو ان کی غیرمعمولی حصولیابیوں کے لیے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار سے نوازا۔ 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے اِن بچوں کو آرٹ اور کلچر، بہادری، اختراعات، سائنس اور ٹکنالوجی، سماجی خدمات، کھیل، کود اور ماحولیات کے شعبے میں اُن کی باکمال حصولیابیوں کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اِس موقعے پر ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرمو نے کہا کہ ایسے باصلاحیت لڑکے اور لڑکیاں ترقی یافتہ بھارت کے معمار بنیں گے۔
صدر جمہوریہ نے ویر بال دوس کے موقعے پر صاحبزادوں کی بہادری اور قربانی کے تئیں خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے اِس بات کا ذکر کیا کہ ہر سال یہ دن سِکھوں کے دسویں گرو، گرو گووند سنگھ کے چھوٹے بیٹوں کی بے مثال قربانی اور حوصلے کے اعزاز میں منایا جاتا ہے۔×