December 23, 2025 9:58 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نئی دلّی میں راشٹرپتی بھون میں راشٹریہ وگیان پُرسکار عطا کئے۔ سرکردہ سائنسداں جینت وِشنو Narlikar کو بعد از مرگ وگیان رَتن سے سرفراز کیا گیا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دلّی میں راشٹرپتی بھون میں ایک تقریب میں راشٹریہ وگیان پُرسکار 2025 عطا کئے۔ یہ سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبوں میں غیرمعمولی خدمات کیلئے ملک کے اعلیٰ ترین ایوارڈ ہیں۔ راشٹریہ وگیان پُرسکار کے دوسرے مرحلے کے تحت چار زمروں میں ایوارڈ دیئے گئے، جن میں وگیان رَتن، وگیان شری، وگیان یُووا شانتی سوروپ بھٹناگر اور وگیان ٹیم شامل ہیں۔
ایوارڈ کے دوسرے ایڈیشن میں پدم وبھوشن پروفیسر Jayant Vishnu Narlikar کو بعد از مرگ وِگیان رتن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پروفیسر Narlikar ایک ممتاز بھارتی فلکیاتی طبیعیات دان اور ماہر عالمِ تکوینیات تھے، جنہوں نے 1960 کی دہائی میں کششِ ثقل اور مادّے کی تخلیق کو یکجا کرنے کے لیے Hoyle-Narlikar نظریہ پیش کیا، جو کائنات کی مستقل حالت کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے۔
آٹھ سائنس دانوں کو، جن میں ڈاکٹر یوسف محمد شیخ، Jayan N، پروفیسر Mahan Maharaj شامل ہیں، وِگیان شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ چودہ نوجوان سائنس دانوں کو، وِگیان یووا–شانتی سوروپ بھٹناگر زمرے کے تحت ایوارڈ سے نوازا گیا، اِن میں اسرو کے انکور گرگ، آئی آئی ٹی کانپور کے پروفیسر امت کمار اگروال، اور آئی آئی ایس سی بنگلورو کے پروفیسر Arkaparva Basu شامل ہیں۔ اسی طرح وِگیان ٹیم ایوارڈ سی ایس آئی آر کی ٹیم آروما مشن کو دیا گیا۔راشٹریہ وِگیان پرسکار، سائنس اور ٹیکنالوجی نیز ٹیکنالوجی پر مبنی اختراعات کے وسیع میدان میں انفرادی طور پر یا ٹیموں کی صورت میں کام کرنے والے سائنس دانوں، تکنیکی ماہرین اور اختراع کاروں کی شاندار خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔