صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دلّی میں، راشٹرپتی بھون کے ثقافتی مرکز میں 2024 کے قومی جیو سائنس ایوارڈز عطا کئے۔ یہ ایوارڈز جیو سائنس کے میدان میں ملک کے سب سے قدیم اور باوقار ایوارڈز ہیں۔
ایوارڈ یافتگان کو مبارک باد دیتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ ایوارڈز، جیو سائنس کے میدان میں کاربند رہنے، اختراع اور مہارت کے صلے میں دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر کہا کہ معدنیات میں انسانی تمدن کے فروغ میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور صنعتوں کیلئے بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
صدرجمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ صنعتکاری کا کوئلے اور لوہے کے بغیر تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
Site Admin | September 26, 2025 3:06 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نئی دلّی میں راشٹرپتی بھون میں نیشنل جیو سائنس ایوارڈس عطا کیے
