صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے میلاد النبی کے موقع پر بالعموم سبھی کو اور بالخصوص مسلمانوں کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ میلاد النبی سے ایک دن قبل اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ یہ دن پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یومِ پیدائش پر منایا جاتا ہے۔ صدر مرمو نے اِس بات کا ذکر کیا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اتحاد اور انسانیت کی خدمت کا پیغام دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ تہوار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ہر ایک کو اختیار کرنے کی ترغیب دیتا ہے اور سماج میں امن اور یکجہتی کو فروغ دیتا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ لوگ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے تحریک لیں گے اور محبت اور بھائی چارے کے جذبے کو آگے بڑھائیں گے۔
Site Admin | September 4, 2025 9:52 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے میلاد النبی کے موقع پر بالعموم سبھی کو اور بالخصوص مسلمانوں کو نیک خواہشات پیش کی ہیں
