December 11, 2025 9:36 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے منی پور کے شہر امپھال میں ایک ہزار 300 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج شام امپھال میں ایک تقریب کے دوران ایک ہزار 387 کروڑ روپئے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ صدر جمہوریہ آج شام منی پور کے دو روزہ دورے پر امپھال پہنچی ہیں۔ اِن پروجیکٹوں میں صحت کے شعبے، تعلیم، سڑکیں اور شاہراہیں، قبائلی ترقی، زراعت، بجلی، سلامتی اور انتظامی کھیل کود، بنیادی ڈھانچہ، پینے کا پانی اور دیگر شعبوں سمیت بڑے پیمانے پر مختلف شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔افسوسناک تشدد کے بعد، منی پور کے لوگوں کو درپیش دُکھ اور تکلیف پر اظہارِ غم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت ہر متاثرہ کنبے کے ساتھ کھڑی ہے۔انھوں نے یقین دلایا کہ منی پور کے لوگوں کی تشویش پر توجہ مرکوز کرنا حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیح ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومت ریاست بھر میں یکساں ترقی کو فروغ دینے کیلئے عہد بند ہے اور اِس بات کو یقینی بنائے گی کہ پیشرفت اور ترقی کا ہر فائدہ ریاست کے کونے کونے تک پہنچے۔
صدر جمہوریہ نے منی پور کے عوام پر مزید زور دیا کہ وہ ہم آہنگی اور ترقی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو تعاون دینا جاری رکھیں۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔