صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے کئی اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے ملک کی ترقی کیلئے لوگوں کی صلاحیتوں اور طاقتوں کا استعمال کرنے پر زور دیا۔ محترمہ مرمو نے آج بھگوان سری ستیہ سائی بابا کی صدی تقریبات منانے کے حصے کے طور پر Puttaparthi کے Prasanthi Nilayam میں ایک خصوصی پروگرام سے خطاب کیا۔ انہوں نے سائی کُلونت ہال میں سری ستیہ سائی بابا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر جمہوریہ نے سبھی کی شراکت داری کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی تنظیموں، غیر سرکاری تنظیموں، پرائیویٹ سیکٹر اور تمام شہریوں کو اہم رول ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سبھی کی کوششوں سے ہی ملک 2047 تک وِکست بھارت بن سکتا ہے۔