December 28, 2025 9:47 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مغربی ساحل پر بھارتی بحریہ کی ملک میں ہی تیار فرنٹ لائن آبدوز، INS Vaghsheer پر سفر کیا

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک ہی میں تیار کی گئی بحریہ کی پیش پیش رہنے والی Kalvari زمرے کی آبدوز INS Vaghsheer میں آج مغربی کنارے پر سفر کیا۔ صدر مرمو بھارت کی دوسری صدر ہیں، جنھوں نے کارروائی کرنے والی آبدوز کا سفر کیا ہے۔ اِس سے پہلے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے وشاکھاپٹنم میں 2006 میں آبدوز کا سفر کیا تھا۔ بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل دِنیش ترپاٹھی بھی Kalvari زمرے کی آبدوز INS Vaghsheer میں صدرِ جمہوریہ کے ہمراہ تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔