ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 11, 2025 10:01 AM | Prez. Gujrat

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے قبائلی برادری سے زور دے کر کہا کہ وہ بااختیار ہونے اور ترقی کرنے کے وسیلوں کے طور پر تعلیم حاصل کریں۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کل گجرات کے جوناگڑھ ضلعے میں ایک قدیمی قبائلی گروپ Siddi برادری سے ملاقات کی جسکی جڑیں افریقہ سے ملتی ہیں۔

بات چیت کے دوران صدر جمہوریہ نے قبائلی افراد سے بااختیار بننے اور ترقی کے وسیلے کے طور پر تعلیم حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔ انھوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ Siddi برادری جو خاص طور پر ایک کمزور قبائلی گروپ ہے اس نے خواندگی کی 72 فیصد شرح حاصل کی ہے۔ قبائلی بہبود کے تئیں حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے قبائلی گروپ سے کہا کہ وہ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ترقی و بہبود کی مختلف اسکیموں سے باخبر رہیں اور ان سے فیض یاب ہوں۔ انھوں نے قبائلی برادری کی ماحول دوست طرزِ زندگی کی ستائش کی۔

انھوں نے کہا کہ 2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت کے وژن کی حصولیابی کے لئے سماجی برابری، انصاف اور قبائلی حقوق کو یقینی بنانا لازمی شرائط ہیں۔

اِس سے پہلے کل صدرجمہوریہ گیر سومناتھ ضلع میں سومناتھ مندر بھی گئیں اور وہاں پوجا ارچنا کی۔x