صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج کہا ہے کہ روحانی سکون کو اکثر معاشرے سے دوری تصور کیا جاتا ہے۔ صدر مرمو آج ہریانہ میں ہسار کے مقام پر برھماکماریز کی گولڈن جوبلی تقریبات سے خطاب کر رہی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ روحانیت کی بنیاد پر سماجی، معاشی، سائنسی، ثقافتی، سیاسی یا کوئی اور نظام اخلاقی اور پائیدار ہوتا ہے۔
اس سے پہلے دن میں صدر مرمو نے ہسار میں گرو Jambheshwar یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے طلبا سے کہا کہ وہ روزگار حاصل کرنے کی بجائے روزگار پیدا کرنے کی ذہنیت اختیار کریں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 وقت کی ضرورتوں کے مطابق تعلیمی نظام میں اہم تبدیلیاں لانے کیلئے نافذ کی گئی ہے۔ انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق حاصل کی گئی تعلیم طلبا میں اصلی سوچ اور تخلیقی صلاحیت پیدا کرے گی اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرے گی۔
صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کَل سے پنجاب اور چنڈی گڑھ کے دو روزہ دورے پر ہوں گی۔ پنجاب کے اپنے دورے کے دوران، محترمہ مرمو سینٹر یونیورسٹی آف پنجاب اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بھٹنڈہ کے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی۔ پنجاب کے گورنر گلاب چند کٹاریہ اور دوسری اہم شخصیات، دونوں تقریبات میں محترمہ مرمو کے ساتھ ہوں گی۔ تمام جگہوں پر سکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔
Site Admin | March 10, 2025 9:34 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے طلبا سے کہا ہے کہ وہ نوکری حاصل کرنے کے بجائے نوکری پیدا کرنے کی ذہنیت اختیار کریں