صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے طلباء کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یہ یاد رکھیں کہ تعلیم، حصولِ معاش کا وسیلہ ہی نہیں ہے بلکہ یہ معاشرے اور ملک کی خدمت انجام دینے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ صدر جمہوریہ، امرتسر میں آج گرونانک دیو یونیورسٹی کے 50 ویں جلسۂ تقسیم اسناد سے خطاب کر رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ طلباء اُس معاشرے کے قرض دار ہیں، جس نے اُن کی تعلیم میں تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ اُن افراد کو اوپر اٹھانے کی کوشش کرنا جو ترقی کے سفر میں کہیں پیچھے رہ گئے ہیں، قرض چکانے کے طریقوں میں سے ایک ہے۔
صدر جمہوریہ نے گریجویشن میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے والے کچھ طلبا، بالخصوص طالبات کو اعزازات دیے اور گرونانک دیو جی کی اِن تعلیمات پر عمل کرنے کے سلسلے میں یونیورسٹی کی ستائش کی کہ معاشرے میں خواتین کو مساوی حقوق دیئے جانے چاہئیں۔
Site Admin | January 15, 2026 9:36 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے طلباء کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یہ یاد رکھیں کہ تعلیم، حصولِ معاش کا وسیلہ ہی نہیں ہے بلکہ یہ معاشرے اور ملک کی خدمت انجام دینے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔