October 11, 2025 9:46 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے طالب علموں سے قومی سودیشی مہم میں سرگرم رول ادا کرنے کی بات کہی ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ تعلیم، معاشرتی تشکیل نو کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔ آج احمدآباد میں گجرات ودیا پیٹھ کے 71ویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت کو خودکفیل بنانا ہماری قومی ترجیح ہے۔ انھوں نے طالب علموں سے زور دے کر کہا کہ وہ قومی سودیشی مہم میں سرگرم رول ادا کریں۔ صدر جمہوریہ نے سودیشی اقدار کو فروغ دینے اور طلبا کے درمیان خودکفالت کو فروغ دینے میں جدوجہد آزادی کے زمانے سے ہی تعلیمی ادارے کی دیرپا وراثت کی ستائش کی۔ ملک کی تعمیر میں نوجوانوں کے اہم رول کو اجاگر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ مرمو نے گجرات وِدِیاپیٹھ کے طالب علموں کی سودیشی اور خودکفیل ملک گیر تحریک کے مشعل بردار افراد کے طور پر ستائش کی۔
انھوں نے زور دے کر کہا کہ گریجویٹ افراد کو بیرونی چیلنجوں سے حوصلہ شکنی نہیں محسوس کرنی چاہیے بلکہ اُنھیں ہمت، اعلیٰ تصورات اور ایک عالمگیر تناظر کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے امتیازی کارکردگی انجام دینے والے 9 طالب علموں کو سونے کے تمغوں سے نوازا جبکہ مجموعی طور پر ایک ہزار 713 ڈگریاں ایوارڈ کی گئیں جس میں مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی، ایم فل، بیچلر اور ماسٹرس کی ڈگری شامل ہے۔ صدر جمہوریہ نے مہاتما گاندھی کی مقدس یادگار پر نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس سے پہلے صدر جمہوریہ نے دُوارکا کے Dwarkadhish مندر میں درشن اور آرتی بھی کی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔