صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سینٹرل وجیلنس کمیشن میں وجیلنس کمشنر کے طور پر پروین وششٹ کا تقرر کیا ہے۔ عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت نے اطلاع دی ہے کہ جناب وششٹ نے سینٹرل وجیلنس کمشنر کے سامنے عہدے کا حلف لیا۔ وزارت نے مزید بتایا کہ جناب وششٹ، قانون کے نفاذ، تحقیقات اور داخلی سلامتی کے شعبے میں تین دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ جناب وششٹ بہار Cadre کے 1991 بیچ کے IPS افسر رہ چکے ہیں۔ اپنے سینٹرل ڈیپوٹیشن کے دوران جناب وششٹ نے جوائنٹ سکریٹری، ایڈیشنل سکریٹری اور داخلی سلامتی سے متعلق اسپیشل سکریٹری سمیت کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔
Site Admin | January 16, 2026 9:53 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سینٹرل وجیلنس کمیشن میں وجیلنس کمشنر کے طور پر پروین وششٹ کا تقرر کیا ہے۔