December 19, 2025 2:55 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سِول سروسز بھرتی میں ایمانداری اور دیانتداری پر زور دیا ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے حیدرآباد میں اب سے کُچھ دیر پہلے اسٹیٹ پبلک سروس کمیشنز PSCs کے چیئرپرسنز کی دو روزہ قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پبلک سروس کمیشنز سے زور دے کر کہا کہ وہ افسر شاہوں کی بھرتی کرتے ہوئے ایمانداری اور دیانتداری کو سب سے زیادہ ترجیح دیں۔

اِس سے پہلے، تلنگانہ کے گورنر جِشنو دیو وَرما نے سبھی مرحلوں کے دوران، بھرتی کے عمل میں شفافیت اور مقررہ وقت کے اندر اندر بھرتی کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اِس سلسلے میں مجوزہ اعداد و شمار سے، ملک میں بھرتی کے عمل کو مستحکم بنانے میں مدد ملتی ہے اور تلنگانہ PSC اِس میں ایک اہم رول ادا کرے گا۔

اِس سے پہلے تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے چیئر مین بی وینکٹیشم نے بتایا کہ یہ دو روزہ کانفرنس PSCs اور UPSC کو یکجا کرنے کے ایک پلیٹ فارم کا کام انجام دے گی، جہاں سرکاری ملازمتوں کے بھرتی کے عمل میں درپیش چیلنجوں اور مسائل کے ساتھ ساتھ اصلاحات پر بات چیت کی جاسکے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔