May 16, 2025 9:51 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سنسکرت اسکالر جگد گرورام بھدر آچاریہ کو گیان پیٹھ ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دلّی میں ایک تقریب میں سنسکرت اسکالر جگد گرو رام بھدر آچاریہ کو 58ویں گیان پیٹھ ایوارڈ سے سرفراز کیا۔ جگد گرو رام بھدر آچاریہ اور مشہور اردو شاعر اور نغمہ نگار گلزار سال 2023 کیلئے اس معزز ایوارڈ کیلئے منتخب کئے گئے ہیں۔ ادب کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کیلئے اِن اہم شخصیات کواِس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے گیان پیٹھ ایوارڈ حاصل کرنے پر جگد گرو اور گلزار کو مبارکباد دی۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ادب لوگوں کو آپس میں جوڑتا ہے اور سماج کو بیدار کرتا ہے۔جناب گلزار ایوارڈ تقریب میں شامل نہیں ہوسکے کیونکہ اُن کی صحت اچھی نہیں ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔