صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے زندگی کے سبھی شعبوں میں معذور افراد کی حوصلہ افزائی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجیز کی مدد سے معذور افراد اب اصل دھارے میں مؤثر طور پر تعاون دے سکتے ہیں۔ صدر جمہوریہ آج دہرہ دون میں بصارت سے محروم افراد کو بااختیار بنانے سے متعلق قومی ادارے کے طلبا سے خطاب کررہی تھیں۔ انھوں نے قومی تعلیمی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے اس پالیسی سے معذور بچوں کے لئے، دیگر بچوں کی طرح کوالٹی تعلیم کی مساویانہ دستیابی کی یقین دہانی ہوگی۔
صدر مرمو نے یہ بھی کہا کہ حکومت Accessible India Campaign کے ذریعے معذور افراد کو بااختیار بنانے اور سماج میں اُن کی مساویانہ شرکت کو یقینی بنانے کی پابند ہے۔
اس سے پہلے صدر جمہوریہ نے دہرہ دون میں راشٹرپتی نکیتن اور راشٹرپتی تپوون کا افتتاح کیا۔ یہ دونوں مقامات اس مہینے کی 24 تاریخ سے عوام کے لئے کھولے جائیں گے۔x