صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے روس کے صدر ولادیمیر پتن کے اعزاز میں کل شام ایک ضیافت کا اہتمام کیا۔ انہوں نے کہا کہ اُن کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان اہم تعلقات میں ایک خاص سنگِ میل ہے، کیونکہ یہ دورہ بھارت-روس اہم شراکت داری کے 25 سال پورے ہونے کے موقعے پر کیا جارہا ہے۔ صدر مرمو نے بھارت-روس خصوصی اور اہم شراکت داری کے تئیں صدر پتن کی حمایت اور ذاتی طور پر اِس پر کاربند رہنے کے عزم کو دوہرایا۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس شراکت داری کی رہنمائی امن، استحکام اور باہمی سماجی و اقتصادی نیز ٹکنالوجی کی ترقی کے مشترکہ عزم سے ہوتی ہے۔
Site Admin | December 6, 2025 3:06 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے روس کے صدر ولادیمیر پتن کے اعزاز میں کل شام ایک ضیافت کا اہتمام کیا۔