صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں دفاعی ایوارڈ دیئے جانے کی تقریب کے پہلے مرحلے کے دوران مسلح فورسز، مرکزی مسلح پولیس فورسز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پولیس کے اہلکاروں کو اعزاز سے نوازا۔ اِس میں چار بعد از مرگ سمیت 6 کیرتی چکر اور 7 بعد از مرگ سمیت 33 سوریہ چکر شامل ہیں۔ رائفل مین روی کمار، کرنل من پریت سنگھ، ڈپٹی ایس پی ہمانشو مزمل بھٹ اور نائک دلاور خان کو بعد از مرگ کیرتی چکر سے سرفراز کیا گیا۔ مراٹھا لائٹ انفینٹری کے میجر Malla Rana گوپال نائیڈو، پنجاب رجمنٹ کے منجیت کو کیرتی چکر پیش کیا گیا۔ میجر آشیش Dhonchak، سپاہی پردیپ سنگھ، حولدار روہت کمار، کانسٹیبل پون کمار، کانسٹیبل دیوان سی، Vijayan Kutty G اور کیپٹن دیپک سنگھ کو اُن کی بے مثال بہادری اور عہدے پر رہتے ہوئے قربانی دینے سمیت سات بہادر اہلکاروں کو بعد از مرگ ایوارڈ سے سرفراز کیا۔
بہادری ایوارڈ اُن اہلکاروں کو دیے گئے جنہوں نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیوٹی کے دوران خود کی جان کی کوئی پرواہ نہ کی۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں نے مختلف کارروائیوں کے دوران غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا، جن میں جموں و کشمیر اور شمال مشرق میں انسداد دہشت گردی اور انسداد شورش کارروائیاں، قزاقی مخالف اور آگ بجھانے کی کارروائیاں شامل ہیں۔ بہادری کے ان ایوارڈز کا اعلان سال میں دو مرتبہ یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کے موقع پر کیا جاتا ہے۔
Site Admin | May 22, 2025 9:45 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون میں دفاعی ایوارڈ دیئے جانے کی تقریب میں بہادری کے انعامات تفویض کئے