صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بیٹیوں کو بہتر سے بہتر تعلیم فراہم کرنا، خواتین کی قیادت والی ترقی کو فروغ دینے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔ آج نئی دلّی میں قومی اساتذہ انعامات-2025 پیش کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کو سب سے زیادہ ترجیح دی جانی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیٹیوں کی تعلیم میں کی گئی سرمایہ کاری، خاندانوں، معاشرے اور ملک کی ترقی میں دیا گیا سب سے اَنمول تعاون ہے۔ صدر جمہوریہ نے خوشی کا اظہار کیا کہ حالیہ برسوں میں اعلیٰ تعلیم میں لڑکیوں کے مجموعی طور پر اندراج کے تناسب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
Site Admin | September 5, 2025 3:16 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے خواتین کی قیادت والی ترقی کو فروغ دینے کے، موثر ترین طریقے میں، لڑکیوں کی تعلیم کو سب سے زیادہ ترجیح دینے کے لیے کہا ہے۔ انہوں نے نئی دلّی میں اساتذہ کے قومی انعامات 2025 عطا کیے
