صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے تناؤ کے بڑھتے معاملات اور موٹاپے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آج شام اڈیشہ میں ایمس بھوبنیشور کی پانچویں سالانہ جلسۂ تقسیمِ اسناد کی تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے، صدر مرمو نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ مریضوں کو مستقل یوگ، Pranayama اور صحتمند خوراک کے ساتھ ساتھ بہتر طرزِ زندگی کا مشورہ دیں۔ صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز AIIMS کی جانب سے نہایت مناسب قیمت پر بہتر طریقے کے علاج کی پیشکش کئے جانے کی بدولت بھارت، دنیا کا طبی دیکھ بھال کا ایک مرکز بن گیا ہے۔
صدرِ جمہوریہ نے بھارت میں مختلف وباؤں سے کامیابی کے ساتھ مقابلہ کرنے کیلئے طبی محققین کے رول کو بھی سراہا اور میڈیکل Practitioners سے زور دے کر کہا کہ وہ اپنے پیشے کو بنی نوع انسان کی خدمت کے طور پر انجام دیں۔ اِس موقع پر صدرِ جمہوریہ نے 31 طلباء کو 59 گولڈ میڈلس دیئے اور ایمس بھوبنیشور کے 643 طبی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کو ڈگریاں عطا کیں۔ صدرِ جمہوریہ آج سے اپنے آبائی وطن اڈیشہ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔