صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کل سکندرآباد میں راشٹرپتی Nilayam میں دوسرے بھارتیہ کلا مہوتسو کا افتتاح کیا۔ نو روزہ ثقافتی فیسٹول، وزارتِ ثقافت، وزارت ٹیکسٹائل اور وزارتِ سیاحت کے اشتراک سے راشٹرپتیNilayam کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔
فیسٹول کا مقصد گجرات، مہاراشٹر، راجستھان، گوا، دادرا اور نگر حویلی اور دمن و دیو کے متنوع و مالامال ثقافتی ورثے کو پیش کرنا ہے۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے صدرِ جمہوریہ نے پہلے بھارتیہ کلا مہوتسو کو یاد کیا جس میں شمال مشرقی بھارت کے ثقافتی ورثے کو متعارف کرایا گیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ اس سال فیسٹول مغربی بھارت کی رنگارنگ روایتوں کو دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
انھوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ فیسٹول شائقین کو علاقے کی لوک ثقافت کو مزید گہرائی سے سمجھنے کا موقع فراہم کرے گا۔
بھارتیہ کلا مہوتسو آج سے عوام کیلئے کھولا جا رہا ہے اور یہ اِس ماہ کی 30 تاریخ تک جاری رہے گا، داخلہ مفت ہے۔x