ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 28, 2025 2:34 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بین الاقوامی شمسی توانائی کے آٹھویں اجلاس کا افتتاح کیا ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آب وہوا میں تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے،جس کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے یہ بات آج نئی دلی میں بین الاقوامی شمسی اتحاد کے آٹھویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر جمہوریہ نے پھر کہا کہ بھارت نے آب وہوا میں تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کا تہیہ کررکھا ہے اور اِس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ بھارت اور پوری دنیا کی تہذیبیں سورج کو عزیز رکھتی ہیں، کیونکہ توانائی اور زندگی کا یہ ایک اہم ذریعہ ہے۔

اِس موقع پر نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر پرہلاد جوشی اور بین الاقوامی شمسی اتحاد کے ڈائریکٹر جنرل اشیش کھنہ بھی موجود تھے۔ دنیا بھر کے تقریباً 124 ملک اور 40 وزراء اِس اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔