صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھوبنیشور میں اوڈیشہ کی قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن اسمبلی کے ممبران سے خطاب کیا۔ انہوں نے ان سے زور دے کر کہا کہ وہ عام لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے اور 2036 تک ریاست کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے پر اڈیشہ کو ایک خوشحال ریاست بنانے کیلئے پوری لگن سے کام کریں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اڈیشہ، قدرتی وسائل سے مالامال ہے اور اِس میں قیادت کرنے والی ریاست کی صلاحیت موجود ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ ان کیلئے یادگار لمحہ ہے کیونکہ انھوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 25 سال پہلے ایک لیجسلیٹر کے طور پر اڈیشہ کی اسمبلی سے ہی کیا تھا۔ وہ اپنے اُس Chamber میں بھی گئیں جہاں بیٹھ کر وہ اپنی مدتِ کار کے دوران کام کیا کرتی تھیں۔
صدر مرمو نے ملک کے سب سے بڑے آئینی عہدے تک رسائی کے اپنے سفر کا کریڈٹ، اوڈیشہ کی قانون ساز اسمبلی کو دیا۔ یہ پہلی بار ہے کہ صدر جمہوریۂ ہند نے اوڈیشہ کی اسمبلی سے خطاب کیا ہے۔