ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 8, 2025 9:45 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھارتی معیشت کے اور زیادہ خود کفیل ہونے اور برآمدات کے شعبے میں عمدہ کارکردگی کی ضرورت پر زور دیا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھارتی معیشت کے اور زیادہ خود کفیل ہونے اور برآمدات کے شعبے میں عمدہ کارکردگی کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے آج نئی دلی میں انجینئرنگ برآمدات کی فروغ سے متعلق کونسل کیPlatinum  جوبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انھوں نے  لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایک بار پھر بھارت کو عالمی کاروبار اور علم کا مرکز بنائیں۔ محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ کووڈ کے دور میں آتم نربھر بھارت کی جو بنیاد رکھی گئی تھی، اُس کے نتیجے لگاتار سامنے آ رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ آتم نربھر بھارت کا ایک اہم پہلو یہ ہونا چاہئے کہ عالمی سطح پر غیریقینی صورتحال کا اثر قومی معیشت پر کم سے کم پڑے۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے GST کی شرحوں میں کٹوتی کرکے اور اُسے آسان بناکر گھریلو مانگ کو فروغ دیا ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔