March 21, 2025 9:40 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ایمس کے ڈاکٹروں سے کہا ہے کہ وہ جذباتی مسائل سے درپیش شدید چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے دماغی صحت سے متعلق بیداری مہم شروع کریں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے AIIMS کے سینیئر ڈاکڑوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ دماغی صحت کے معاملے پر ایک بیداری مہم شروع کریں تاکہ لوگوں میں اس پوشیدہ بیماری کے تیئں بیداری پیدا کی جا سکے۔آج شام نئی دلّی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز AIIMSمیں 49 ویں Convocation سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج کی دنیا میں نفسیاتی صحت کا مسئلہ ایک سنجیدہ چیلنج کی صورت اختیار کر گیا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایمس نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر صحت خدمات کے شعبے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔مرکزی وزیر صحت جگت پرکاش نڈا نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے متعلق تشخیص اور روبوٹک سرجری کے شعبے میں ایمس نے خود کو ایک لیڈر کے طور پر قائم کیا ہے۔Convocation کے دوران مختلف شعبوں میں ایک ہزار886 اسناد تقسیم کی گئیں۔8ڈاکٹروں کو ایمس میں انکی غیر معمولی خدمات کے تیئں Life Time Achievement Award عطا کئے گئے۔