صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آن لائن گیمنگ کے فروغ اور انضباط سے متعلق بل کو منظوری دے دی ہے۔ اِس قانون کا مقصد ای- اسپورٹس اور آن لائن سوشل گیمز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، ساتھ ہی نقصان دہ آن لائن Money گیمنگ خدمات، اشتہارات اور اِن سے متعلق معاشی لین دین کی روک تھام بھی ہے۔ اِس سے پہلے کل پارلیمنٹ نے آن لائن گیمنگ کے فروغ اور انضباط سے متعلق بل کو منظوری دے دی تھی۔ اِس قانون میں تال میل بھری پالیسی مدد، اسٹریٹجک پیش رفت اور اِس شعبے کی انضباطی نگرانی کیلئے آن لائن گیمنگ اتھارٹی کے تقرر کی گنجائش موجود ہے۔ آن لائن گیمنگ کے فروغ اور انضباط سے متعلق قانون کا مقصد کسی فرد بالخصوص نوجوانوں اور بآسانی شکار بن جانے والے لوگوں کو اِن آن لائن گیمز کے سماجی، معاشی، نفسیاتی اور رازداری سے متعلق تباہ کن اثرات سے بچانا ہے۔ اِس کے علاوہ صدر جمہوریہ نے انکم ٹیکس قانون 2025، ٹیکس ضوابط ترمیمی قانون 2025، Institutes of Managment ترمیمی قانون 2025، کانوں اور معدنیات کے فروغ اور انضباط سے متعلق ترمیمی قانون 2025 اور بھارتی بندرگاہ قانون 2025 کو بھی منظوری دے دی ہے۔
Site Admin | August 22, 2025 9:50 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آن لائن گیمنگ کو منضبط کرنے سے متعلق بل اور انکم ٹیکس ایکٹ 2025 سمیت پارلیمنٹ سے منظور کئے گئے پانچ اہم بلوں کو اپنی منظوری دے دی ہے
