ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 4, 2025 9:57 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج یومِ اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج یومِ اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ اساتذہ ہمارے ملک کے مستقبل کے معماروں اور سماج کو روشنی دکھا رہے ہیں۔ صدر جمہوریہ نے اِس بات کا ذکر کیا ہے بھارت کو ترقی یافتہ ملک بننے کا ہدف حاصل کرنا ہے، اس لئے ذمے دار، علم سے مالامال اور ماہر شہریوں کو تیار کرنے میں اساتذہ کا کردار اور بھی اہم ہوجاتا ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی NEP-2020 کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ NEP سے اساتذہ کو بااختیار بنانے اور تعلیمی نظام کو استحکام بخشنے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ انھوں نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ ایسا ماحول بنایا جائے کہ جس میں اساتذہ کی عزت افزائی ہو اور جو طلبا میں تعمیری کام کرنے، ہمدردی اور اختراع کے جذبات پیدا کرے۔ اس موقع پر قابل قدر خدمات دینے والے 45 اساتذہ کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کَل اعزازات سے نوازیں گی۔